وسطی امریکا میں طوفان سے تباہی
طوفان ایٹا کے نتیجے میں 70 سے زائد ہلاکتوں کا امکان ہے جبکہ شہروں کی گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں سمندری طوفان ’ایٹا‘ کے نتیجے میں موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور حادثات میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
گوئٹے مالا کے صدر الیجینڈرو گیامیٹی کے مطابق نصف کے قریب ہلاکتیں ایک ہی علاقے میں ہوئیں جہاں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 20 مکان تباہ ہوگئے۔
وسطی امریکا میں طوفان ایٹا کے نتیجے میں 70 سے زائد ہلاکتوں کا امکان ہے جبکہ شہروں کی گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
طوفان ٹکرانے سے قبل ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، طوفان سب سے پہلے نکاراگوا سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں 140 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور موسلادھار بارشیں ہوئیں۔