پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی کی وطن واپسی

حیدر عباس رضوی 2 سال سے زائد عرصے کے بعد واپس وطن آئے ہیں، ان کی والدہ کی طبیعت کچھ عرصے سے ٹھیک نہیں تھی، رپورٹ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما حیدر عباس رضوی پاکستان واپس آگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ حیدر عباس رضوی 2 سال سے زائد عرصے کے بعد وطن واپس پہنچے۔

انہون نے کہا کہ حیدر عباس رضوی کی والدہ کی طبیعت کچھ عرصے سے ٹھیک نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی پاکستان واپسی

واضح رہے کہ بانی متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کی 22 اگست 2016 کی اشتعال انگیز تقریر سے قبل وہ تقریباً 5 سال پہلے کینیڈا چلے گئے تھے۔

تاہم سال 2018 میں 25 جولائی کے عام انتخابات سے ایک ماہ قبل ان کی کراچی واپسی ہوئی تھی اور ایم کیو ایم پاکستان نے اس بات کا اعلان کیا تھا تاکہ لوگ جان سکیں کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن حیدرعباس رضوی نامعلوم وجوہات کی بنا پر کچھ گھنٹوں میں ہی دوبارہ ملک سے چلے گئے تھے۔

اس مرتبہ ان کی وطن واپسی یا دیگر تفصیلات سے متعلق پارٹی نے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ قومی موومنٹ پھر اختلافات کا شکار

سابق طلبہ لیڈر اور شعلہ بیان مقرر حیدرعباس رضوی 2 مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ اس 17 رکنی پارلیمانی کمیٹی برائے آئینی اصلاحات کے بھی رکن تھے جس نے 2010 میں پاس ہونے والی 18 ویں ترمیم کا مسودہ تیار کیا تھا۔

وہ نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں بھی شامل ہیں کیونکہ اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے 2011 میں پارلیمانی کمیٹی کے تمام 17 اراکین کو اس قیمتی سول ایوارڈ سے نوازا تھا۔


یہ خبر 03 نومبر 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

امریکی صدر کے انتخاب کا دن آن پہنچا، ریکارڈ ٹرن آؤٹ متوقع

حکومت کا اپوزیشن کے ‘ریاست مخالف بیانیے‘ کا پوری طاقت سے مقابلے کا فیصلہ

وہ نشانیاں جو آپ کے بچے کو دیگر کے مقابلے میں زیادہ بہتر ثابت کریں