کھیل

زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں شکست، پاکستان کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

افتخار احمد کی 5 وکٹوں کے باعث زمبابوے کی پوری ٹیم 206 رنز پر آؤٹ ہوئی، پاکستان نے 4 وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان نے زمبابوے کو سیریز کے دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کرپہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ابتدا میں ہی مہمان ٹیم کے اوپنر چمو چبابا 6 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند کا شکار بنے۔

جس کے بعد آنے والے اگلے بلے باز بھی اسکور میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور 27 کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی دوسری وکٹ گر گئی۔

زمبابوے کی تیسری وکٹ 59 رنز پر گری اور برائن چاری 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد اگلی وکٹ پرے 61 رنز کی شراکت ہوئی اور 25 اوورز تک زمبابوے کی ٹیم نے 120 رنز کا مجموعی ترتیب دیا لیکن اس کی ایک اور وکٹ اسی اسکور پر گر گئی۔

مہمان ٹیم کے نئے آنے والے بلے باز بھی ٹیم کو کوئی خاطر خواہ سہارا نہیں دے سکے اور یکے بعد دیگرے 3 وکٹیں گرنے کے بعد 34 اوورز میں زمبابوے کے 7 کھلاڑی 150 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد آنے والے کھلاڑی ٹیم کے اسکور میں صرف 21 رنز کا اضافہ کرسکے اور 171 کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی آٹھویں وکٹ بھی گر گئی۔

8 کھلاڑیوں کے نقصان کے بعد ا ٹیل اینڈرز بیٹنگ کے لیے اور وہ بھی مستند بلے بازوں کی طرح کوئی رنگ نہ دکھا سکے، یوں زمبابوے کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں، محمد موسیٰ نے 2، حارث رؤف، فہیم اشرف اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

زمبابوے کی جانب سے دیے گئے 207 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا اور 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 68 رنز بنا لیے۔

تاہم 11ویں اوور کی پہلی گیند پر عابد علی 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد اگلے آنے والے بلے باز نے اوپنر کے ساتھ مل کر اسکور 100 تک پہنچایا ہی تھا کہ امام الحق 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور محض ایک رن کے فرق سے اپنی نصب سنچری سے محروم رہے۔

کپتان بابر اعظم کریز پر جمے رہے اور انہوں نے حیدر علی کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا، تاہم نوجوان بلے باز حیدر علی 137 کے مجموعی اسکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

ان کے بعد اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے، تاہم بابر اعظم نے شاندار کھیل کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔

پاکستان نے 36 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر 208 رنز بنا کر میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا اور تین میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

بابراعظم نے ناقابل شکست 77 اور افتخار احمد نے 16 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے چیسورو نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

قبل ازیں دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، وہاب ریاض اور حارث سہیل کی جگہ حیدر علی اور موسیٰ خان کو کیریئر شروع کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے بلے بازوں کے بعد شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض کی شان دار کارکردگی کے باعث باآسانی 26 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کے ساتھ ساتھ تین ٹی20 میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں:

پاکستانی ٹیم: بابر اعظم (کپتان)، عابد علی، امام الحق، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد، فہیم اشرف، عماد وسیم، موسیٰ خان، حارث رؤف اور شاہین آفریدی۔

زمبابوے ٹیم: چمو چبابا(کپتان)، سکندر رضا، برینڈن ٹیلر، برائن چاری، ٹنڈائی چسورو، کریگ ایرون، ویزلے میڈھویرے، کارل ممبا، بلیسنگ مزرگبانی، رچرڈ نگاروا اور شان ولیمز۔

یہاں آسمان سے کوئی نہیں اترا سب کو جواب دینا پڑے گا، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا دفاعی اداروں، عدلیہ کو نشانہ بنانا ہے، مراد سعید

جن کی وجہ سے سی پیک بنا، انہیں اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا، بلاول بھٹو