Live Covid 2019
پشاور کے ڈاکٹر کی کورونا وائرس سے موت
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کورونا وائرس سے ایک اور...
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر کی موت واقع ہوگئی۔
صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر سلطان زیب میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں علاج جاری تھا۔
ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر سلطان زیب کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طب کے شعبے میں ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ متوفی ڈاکٹر کی نماز جنازہ بونیر میں ادا کی جائے گی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں۔