Live Covid 2019
رکارڈ کیسز اور اموات کے باوجود لوگ کورونا پابندیوں کو غیر سنجیدہ سمجھ رہے ہیں، ایران
ایران کی حکومت کا کہنا ہے کہ شہری کورونا پابندیوں کو بہت غیر...
ایران کی حکومت کا کہنا ہے کہ شہری کورونا پابندیوں کو بہت غیر سنجیدہ سمجھ رہے ہیں جس کے باعث وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔
رائٹرز کے مطابق ایرانی وزارت صحت کی ترجمان سیما سعادت لاری نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ وائرس سے رکارڈ 346 اموات کے بعد ملک میں مجموعی طور پر اموات کی تعداد 33 ہزار 299 ہوگئی ہے۔
وبا کی تیسری بڑی لہر کے دوران مشرق وسطیٰ کے ملک میں رکارڈ 6 ہزار 968 نئے کیسز بھی سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 824 ہوگئی ہے۔
سرکاری خبر ایجنسی ارنا نے سیما سعادت لاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق صحت سے متعلق قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کی شرح 57.7 فیصد ہے جو بہت کم ہے۔