لائف اسٹائل

احسن خان اور فاطمہ احسن نے انٹیرئیر ڈیزائننگ برانڈ لانچ کردیا

ہمارا جھکاؤ ہمیشہ اس طرف رہا، میں نے 8 برس پہلے بھی یہ کام کیا تھا، احسن خان
|

ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے بعد احسن خان نے اہلیہ فاطمہ احسن کے ساتھ اپنا انٹیرئیر ڈیزائن پروجیکٹ وینچر ’دی ورک بینچ’ لانچ کردیا۔

دی ورک بینچ احسن خان اور ان کی اہلیہ کا ہوم انٹیرئیر پر مبنی ہے جس کے تحت اب وہ گھروں کو خوبصورت بنانے پر کام کریں گے۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے احسن خان نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہوں نے اس حوالے سے 3 کورسز کیے تھے اور وہ اہلیہ کے ساتھ ڈیزائن کے شارٹ کورسز لینے کے لیے برطانیہ بھی گئے تھے۔

احسن خان نے کہا کہ ہمارا جھکاؤ ہمیشہ اس طرف رہا، میں نے 8 برس پہلے بھی یہ کام کیا تھا، جو اتنا اعلیٰ درجے کا نہیں تھا جسے نہ تو کسی کو دکھایا تھا نہ ہی شیئر کیا تھا کیونکہ وہ صرف ہماری دلچسپی کے لیے تھا۔

مزید پڑھیں: احسن خان کا ڈراما 'بندھے ایک ڈور سے' کب نشر ہوگا؟

غیر رسمی طور پر اپنے شوق کے تحت دونوں نے قرنطینہ کے دوران لاہور میں ایک اپارٹمنٹ سیٹ کرنے سے قبل ابتدائی طور پر اپنے دوستوں کے لیے فارم ہاؤسز اور دیگر جگہوں کو سجایا تھا۔

احسن خان اور ان کی اہلیہ نے لاہور میں ایک ایسے خاندان کے لیے اپارٹمنٹ ڈیکوریٹ کیا تھا جو فوری طور پر منتقل ہونے کا خواہاں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وہاں 2 ماہ سے رہائش پذیر تھے اور ان دنوں چند اسٹورز ہی کھل رہے تھے تو ہم کچھ سامان خرید لیتے تھے، پھر لوگوں کو دعوت دی گئی اور جو بھی وہاں آیا سب کو سجاوٹ بہت پسند آئی۔

احسن خان نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے سوچا کہ اب اس پر مزید کام کرتے ہیں، 2 ماہ اداکاری نہ کرنے کے باعث مجھے واقعی یہ سوچنے کا وقت ملا کہ ہمیں ایک ساتھ کیا کام کرنے زیادہ اچھا لگا اور پھر ہمارے دوستوں نے ہمیں بہت سراہا تو پھر ہم نے سوچا کہ کیوں نہ اس حوالے سے مزید کچھ کیا جائے۔

اداکار احسن خان نے یہ بھی بتایا کہ ان دونوں نے حال ہی میں ایک ساتھ چھوٹے اپارٹمنٹ کا پروجیکٹ اور کس طرح لوگوں نے ان سے رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: احسن خان اور نیلم منیر اب 'قیامت' میں ساتھ نظر آئیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کلائنٹ لینا ناممکن ہوگا اور وہ ایسے پروجیکٹ دیکھیں گے جس میں وہ اپنی صلاحیتوں کا مکمل طور پر استعمال کرسکیں۔

احسن خان نے کہا کہ فاطمہ احسن سپر ٹیلنٹڈ ہیں اور وہ ہاتھ سے بہت سی چیزیں بناتی ہیں جبکہ ان کا جھکاؤ وال پیپرز، رنگوں اور چیزوں میں برطانوی فرنیچر جیسا گلیمر شامل کرنے کی طرف ہے۔

فوٹوگرافرز نے زندگی ’سرکس‘ بنادی تھی، جینیفر گارنر

راحت فتح کی آواز میں عدنان صدیقی کا تیار کردہ دعائیہ کلام مقبول

نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن لانچ کرنے کے لیے تیار ہیں، فواد چوہدری