پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 328 کیسز اور 11 اموات رپورٹ

مجموعی طور پر اب تک ملک میں 3 لاکھ 23 ہزار 19 افراد وائرس سے متاثر، 3 لاکھ 7 ہزار 69 صحتیاب جبکہ 6 ہزار 654 انتقال کر چکے ہیں۔

پاکستان، دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں کورونا وائرس کی صورتحال خطے کے دیگر ممالک سے قدر بہتر ہے، تاہم گزشتہ کچھ روز سے کیسز کی تعداد بڑھی ہے اور موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر اب تک ملک میں 3 لاکھ 23 ہزار 19 افراد وائرس سے متاثر، 3 لاکھ 7 ہزار 69 صحتیاب جبکہ 6 ہزار 654 انتقال کر چکے ہیں۔

پاکستان میں آج 18 اکتوبر کو مزید 328 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 11 مریض انتقال کر گئے جبکہ 429 مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 296 ہے۔

آج رپورٹ ہونے والے کیسز میں بلوچستان کے گزشتہ روز سامنے آنے والے 25 کیسز اور ایک موت اور خیبرپختونخوا کے 33 کیسز بھی شامل تھے جن کے بعد بلوچستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 15 ہزار 669 اور خیبرپختونخوا میں 38 ہزار 598 ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے ابتدائی 2 کیسز 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد سے اب تک وبا کی صورتحال میں خاصی بہتری آچکی ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔

اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ تشویش ناک صورتحال جون کے مہینے میں دیکھنے میں آئی، اس ماہ کے دوران یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 6 ہزار اور اموات 100 سے زائد تک جا پہنچی تھیں۔

بعد ازاں جولائی کے مہینے میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن نظر آئی اور کیسز کم ہونا شروع ہوئے اور پھر اگست اس میں مزید بہتری رپورٹ ہوئی۔

گزشتہ ماہ میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بہتر ہونے کے بعد 6 ماہ سے زائد عرصے سے بند تعلیمی اداروں کو بھی کھول دیا گیا تھا تاہم ستمبر کے اواخر سے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

آج 18 اکتوبر کو ملک میں مجموعی صورتحال کچھ اس طرح کی ہے۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 134 نئے کیسز اور 10 اموات رپورٹ ہوئیں۔

واضح رہے کہ جولائی کے بعد سے پہلی مرتبہ ہے کہ پنجاب میں اموات 2 ہندسے میں رپورٹ ہوئیں۔

سرکاری پورٹ کے مطابق صوبے میں 134 نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 559 ہوگئی۔

اس کے علاوہ 10 اموات نے وہاں مجموعی تعداد 2 ہزار 298 تک پہنچ گئیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مزید 83 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ان 83 کیسز کے بعد وہاں مجموعی تعداد 17 ہزار 996 تک پہنچ گئی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس مزید 14 افراد کو متاثر کرگیا۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ان 14 نئے مریضوں کے بعد وہاں کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہزار 47 تک پہنچ گئی۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس نے مزید 33 لوگوں کو متاثر کیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سامنے آنے والے ان 33 کیسز کے بعد وہاں اب تک کے کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 437 تک جاپہنچی۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں روز بروز صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 429 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 429 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 69 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 323019

اموات: 6654

صحتیاب: 307069

فعال کیسز: 9296

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 713 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 559 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 38 ہزار 598 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 669 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 7 ہزار 996، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 47 اور کشمیر میں 3ہزار 437 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال:

سندھ: 2579

پنجاب: 2298

خیبرپختونخوا: 1265

بلوچستان: 147

اسلام آباد: 194

آزاد کشمیر: 81

گلگت بلتستان: 90

خاموش قاتل مرض سے بچانے والی چند آسان عادات

پی ڈی ایم کی صورت میں ملک کے خلاف سازش کی جارہی ہے، وزیر خارجہ

کنگنا رناوٹ کے خلاف مذہبی فسادات کرانے کے الزام کے تحت مقدمہ دائر