ریمیڈیسیور کووڈ کے مریضوں کو بچانے میں زیادہ موثر نہیں، عالمی ادارہ صحت کی تحقیق
اس دوا کا استعمال کووڈ 19 کے مریضوں کی اموات یا ہسپتال میں قیام کو مختصر کرنے میں کوئی خاص مددگار نہیں۔
دنیا بھر میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے علاج کو تلاش کرنے کا کام ہورہا ہے اور حوالے سے امریکی کمپنی کی تیار کردہ دوا ریمیڈیسیور کو مختلف تحقیقی رپورٹس میں اس بیماری کے علاج کے لیے موثر قرار دیا گیا۔
مگر اب عالمی ادارہ صحت کے زیرتحت ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا کہ اس دوا کا استعمال کووڈ 19 کے مریضوں کی اموات یا ہسپتال میں قیام کو مختصر کرنے میں کوئی خاص مددگار نہیں۔