جب دنیا کے ساتویں عجوبے کو صرف ایک سیاح کے لیے کھولا گیا
پیرو میں واقع ماچو پیچو دنیا کے نئے 7 عجوبوں میں سے ایک ہے، مگر کورونا وائرس کی وبا کے باعث سیاحوں کے لیے یہ مقام مارچ سے بند ہے۔
مگر مقامی حکومت نے ایک جاپانی سیاح کے لیے ماچو پیچو کو کو کھول دیا جو کورونا وائرس کی وبا کے باعث اس لاطینی امریکی ملک میں 7 ماہ سے زائد عرصے سے پھنسا ہوا تھا۔
26 سالہ جیسی کاٹایاما جاپان کے علاقے نارا سے تعلق رکھتے ہیں اور مارچ میں ان کا تہذیب کے اس مرکز کو دیکھنے کے لیے پیرو آئے تھے، تاہم ان کے وہاں پہنچنے کے بعد اس عجوبے کو کورونا پھیلنے کے باعث بند کردیا گیا تھا۔
جیسی کاٹایاما کا ارادہ تو پیرو میں محض چند قیام کرنے کا تھا جس کے دوران وہ ماچو پیچو کے معروف راستے پر چہل قدمی کرنا چاہتے تھے۔
مگر پیرو کی حکومت کی جانب سے سخت ترین لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باعث وہ ماچو پیچو کے قریب واقع قصبے آگیوس کلائنٹس میں پھنس گئے۔
پیرو کے وزیر ثقافت ایلے جانڈرو نیرا نے بتایا کہ جاپانی سیاح کو دنیا کے 7 عجائب میں شامل ماچو پیچو تک جانے کی اجازت ان کی جانب سے جمع کرائی گئی خصوصی درخواست پر بھی دی گئی۔