سائنس و ٹیکنالوجی

فیس بک میسنجر کا نیا لوگو اور ڈیزائن متعارف

فیس بک نے 2018 میں میسنجر کو مکمل ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایپ کو سادہ بنایا جائے گا۔

فیس بک نے 2018 میں میسنجر کو مکمل ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایپ کو سادہ بنایا جائے گا تاکہ فیچرز کی بھرمار صارفین کو پریشان نہ کرسکے۔

یہ اعلان اس وقت میسنجر کے سربراہ ڈیوڈ مارکوس نے کیا تھا جو اب فیس بک کے بلاک چین ڈویژن کے سربراہ ہیں، جبکہ میسنجر کو اسٹان چوڈنووسکی سنبھال رہے ہیں۔

اس کے بعد سے اس پر کام جاری ہے اور رواں سال مارچ میں تبدیل شدہ ایپ کو صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا جس میں ڈسکور ٹیب کو نکال دیا گیا تھا۔

اب فیس بک نے میسنجر کی شکل کو ایک بار پھر بدلا ہے اور اس ری ڈیزائن ورژن کو ایپ میں متعارف کرایا جارہا ہے۔

اس ڈیزائن میں پہلے سے زیادہ روشن لوگو، نئے ڈیفالٹ چیٹ کلر، اضافی چیٹ تھیمز اور کاسٹیوم ری ایکشنز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

فیس بک نے ایک بلاگ میں بتایا کہ نیا ڈیزائن میسجنگ کے مستقبل کی عکاسی کرتا ہے، جو پہلے سے زیادہ ڈائنامک، پرتفریح اور اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ رابطے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔

اس ری ڈیزائن کا ایک لانچ ٹریلر بھی جاری کیا گیا جس میں چند حالیہ فیچرز جیسے واچ ٹوگیدر، ویونگ پارٹیز اور ڈارک موڈ کو دکھایا گیا۔

اس ویڈیو میں میں انسٹاگرام صارفین سے کراس ایپ چیٹنگ کو بھی اسپاٹ لائٹ کیا گیا ہے اور یہ فیچر بہت جلد لوگوں کو دستیاب ہوگا۔

بلاگ میں بتایا گیا کہ اس کے علاوہ مینسجر صارفین فیس بک پورٹل پر بھی چیٹ کرسکیں گے جبکہ اوکیولس رئیلٹی ہیڈ سیٹ پر یہ سہولت جلد دستیاب ہوگی، تاکہ اپنے پسند کے لوگوں سے جب مرضی رابطے میں رہ سکیں۔

چند نئے فیچر کا اضافہ بھی میسنجر میں ہونے والا ہے جیسے سیلفی اسٹیکرز اور وینش موڈ، جس میں میسجز اس وقت غائب ہوجائیں گے جب صارف چیٹ ونڈو سے باہر نکلے گا یا جب وہ اس میسج کو دیکھ لے گا۔

میسنجر میں تھرڈ پاارٹی اے آر ایفیکٹس سپورٹ کو بھی اگلے سال متعارف کرایا جائے گا۔

کورونا وائرس سے دوسری بار بیمار ہوکر ہلاک ہونے کے پہلے کیس کی تصدیق

محب وطن پاکستانیوں کا ذکر تو بہت سنا؟ کیا غیر محب وطن پاکستانی بھی ہوتے ہیں؟

میشا شفیع کی کارروائی روکنے کی درخواست پر علی ظفر نے جواب جمع کرادیا