لائف اسٹائل

شادی کے جھوٹے وعدے کرنے پر بریڈ پٹ کے خلاف ایک لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

بریڈ پٹ نے ان تمام دعووں کی تردید کرتے ہوئے قرارداد جمع کروائی ہے کہ ان کا کبھی بھی کیلی کرسٹینا سے رابطہ نہیں ہوا۔
Welcome

امریکا کی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے ہولی وڈ اداکار بریڈ پٹ پر شادی کے جھوٹے وعدے کرنے، خیراتی کاموں کے بہانے مبینہ طور پر ان کے پیسے ڈبونے پر ایک لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

6 کی رپورٹ کے مطابق ہیلتھ کیئر ادارے کی چیف ایگزیکٹو افسر کیلی کرسٹینا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اداکار کی چیریٹی میک رائٹ فاؤنڈیشن کے لیے منعقد کیے گئے 5 ایونٹس میں ان کے لیے 40 ہزار ڈالر ادا کیے تھے۔

میک اٹ رائٹ فاؤنڈیشن سمندری طوفان کترینہ کے متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

شکایت کے مطابق بریڈ پٹ نے خاتون سے فنڈز اکٹھ کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا اور اگلی بار آنے کے وعدے پر تمام ایونٹس میں آخری لمحات میں اداکار ان ایونٹس میں نہیں آئے تھے۔

مزید پڑھیں: 'بریڈ پٹ اور عالیہ' کے درمیان تعلقات؟

انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں بہت جلد ایک دوسرے کو چاہنے لگے تھے یہاں تک اپنے قریبی تعلق میں انہوں نے شادی سے متعلق بات چیت بھی کی تھی۔

تاہم بریڈ پٹ نے ان تمام دعووں کی تردید کرتے ہوئے کیس کو مسترد کرنے کی قرارداد جمع کروائی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کا کبھی بھی کیلی کرسٹینا سے رابطہ نہیں ہوا۔

اس میں کہا گیا کہ نہ بریڈ پٹ اور نہ ہی میک اٹ رائٹ فاؤنڈیشن کا خاتون سے کوئی معاہدہ ہوا۔

مزید کہاگیا کہ جس طرح خاتون نے اپنی شکایت میں آگاہ کیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی معاہدے سے متعلق ان کے ایک سے زائد افراد سے رابطے تھے جو غیرقانونی طور پر آن لائن خود کو اداکار سے منسوب کررہے تھے جبکہ حقیقت میں ان کا کسی طریقے سے بریڈ پٹ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

کیس سے واقف ذرائع نے بتایا کہ یہ ایک ایسے فرد کا افسوسناک کیس ہے جس میں متاثرہ فرد ایک آن لائن سیلیبریٹی انٹرنیٹ اسکیم کا شکار ہوا جس کا اصل سیلیبریٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس افسوسناک صورتحال سے سبق سیکھنا چاہیے۔

تاہم کیلی کرسٹینا نے بریڈ پٹ کی قرارداد کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ لڑیں گی اور یہ بھی کہا کہ اس کیس میں آگے بڑھنے کے لیے ان کے پاس کافی شواہد موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم مارچ 2020 سے قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں، یہ مقدمہ ملک کے لیے اہم ہے اس لیے میں بریڈ پٹ اور میک اٹ رائٹ فاؤنڈیشن کے خلاف لڑوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: انجلینا کے بعد ’روحانی معالج‘ کے ساتھ بریڈ پٹ کی قربت

کیلی کرسٹینا نے کہا کہ میرے پاس اپنے الزامات کی حمایت میں 113 صفحات پر مشتمل منظم شواہد ہیں، میں توقع نہیں کرتی کہ یہ مقدمہ آسانی سے ختم ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ برینجلینا کے نام سے مشہور بریڈ پٹ اور اینجلینا جولی کی جوڑی کے درمیان طلاق ہوئے 4 برس کا عرصہ گزر چکا ہے۔

3 برس قبل یہ بھی افواہیں تھی کہ بریڈ پٹ مقامی یونیورسٹی کی پروفیسر نیری اوکسمین کے ساتھ خصوصی وقت گزار رہے ہیں لیکن پھر کہا گیا تھا کہ وہ دونوں اچھے دوستوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

2018 میں یہ افواہیں عروج پر تھی کہ بریڈپٹ ’روحانی معالج‘ سیٹ ہیری کے ساتھ زیادہ وقت گزار رہے ہیں اور ان کے ہمراہ متعدد ایونٹس میں بھی نظر آچکے ہیں۔

گزشتہ برس ہولی وڈ اداکار کا نام ایک اور خاتون سے جوڑا جارہا ہے اور خبریں تھیں کہ دونوں شادی کرنے کے لیے بھی سنجیدہ ہیں۔

دہشتگرد تنظیمیں پاکستان میں خانہ جنگی کروانے کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہیں، شیخ رشید

اسٹاک بڑھنے کی وجہ سے ریفائنریز بند ہونے کا خدشہ

حکومت اور اس کے سہولت کاروں کیخلاف وکلا جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بلاول