پاکستان

اسٹریٹ چلڈرن اور مزدوروں کی بہتری کیلئے ٹاسک فورس تشکیل

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسٹریٹ چلڈرن اور پابند سلاسل مزدوروں کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ٹاس کفورس قائم کی۔

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اسٹریٹ چلڈرن اور پابند سلاسل مزدوروں کی بہتری اور مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق ٹاسک فورس کی سربراہی رکن قومی اسمبلی نفیسہ عنایت اللہ خٹک کریں گی۔

مزید پڑھیں: کراچی کے اسٹریٹ چلڈرن بھی حصول علم کے خواہشمند

اجلاس میں اسٹریٹ چلڈرن اور پابند سلاسل مزدوروں کی بہتری اور مرکزی دھارے میں شامل ہونے کرنے کے حوالے سے امور کا تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں اسٹریٹ بچوں اور پابند سلاسل مزدوروں کو اچھی تعلیم، صحت، پیشہ ورانہ تربیت اور مائیکرو فنانس کی سہولیات فراہم کرکے قومی دھارے میں لانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلی بحث و مباحثے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی جو ایک مہینے میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مناسب طریقہ کار تیار کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹریٹ چلڈرن کی مدد کریں

اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ اسٹریٹ چلڈرن اور مزدوروں کے مسئلے کو اس وقت تک حل نہیں کیا جاسکتا جب تک مسئلے کی صحیح شناخت نہ ہو اور موجودہ قوانین اور بہترین بین الاقوامی طریقوں کا تفصیل سے مطالعہ نہ کیا جائے۔

اسد قیصر نے مباحثے کے شرکا کو ہدایت کی کہ وہ غربت کے خاتمے اور سوشل سیفٹی ڈویژن کے لیے نیو ٹیک سمیت اسٹریٹ چلڈرن اور مزدوروں کے لیے کام کرنے والی دیگر تنظیموں سے بات کریں اور اس حوالے سے ان کی قیمتی آرا معلوم کریں،

ساتھ ہی انہوں نے شرکا سے گزارش کی کہ وہ قانون سازی کے عزم کے ساتھ اسٹریٹ چلڈرن کے ساتھ ساتھ پابند سلاسل مزدوروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں۔


یہ خبر 10 اکتوبر 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

ماڈل علیزے گبول بھی کورونا وائرس کا شکار

وزارت قانون نے 2 انگلیوں کا ٹیسٹ مسترد کردیا

کورونا وائرس خاموشی سے لوگوں کے درمیان کیسے پھیلتا ہے؟