دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی لوگ بھی کورونا وائرس سے متاثر

امریکی صدر کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد سے وائٹ ہاؤس کے اسٹاف اور سینئر ریپبلکنز بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد سے وائٹ ہاؤس کے اسٹاف اور سینئر ریپبلکنز بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انفیکشن نے 3 نومبر کو امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی مہم کو بھی متاثر کیا ہے جس کے ساتھ ساتھ امریکا کی اسٹاک مارکیٹ کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے جبکہ کانگریس میں بھی کام سست روی کا شکار ہے۔

گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے متعدد افراد کا کہنا تھا کہ ان کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں تاہم اس وائرس میں مبتلا کسی بھی شخص میں علامات ظاہر ہونے یا مثبت ٹیسٹ آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں۔

یہاں ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں کی فہرست پیش کی گئی ہے جو حالیہ دنوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی طبیعت بہتر لیکن خطرے سے باہر نہیں، ڈاکٹرز

اسٹیفن ملر: وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر اسٹیفن ملر جو صدر کے لیے تقریر نگار بھی ہیں، نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

جیلن ڈرمونڈ: اسسٹنٹ پریس سیکریٹری جیلن ڈرمونڈ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جنہوں نے ڈپٹی کیلیگ مک ایننی کے ہمراہ 26 ستمبر کو روز گارڈن میں سپریم کورٹ کی نامزد امیدوار ایمی کونی بیریٹ کے لیے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔

جینا مک کیرن: صدر کی فوجی مشیر میں سے ایک جینا مک کیرن بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں۔

ویلے: صدر کے کپڑوں اور ان کو خوبصورت دکھانے کے لیے ذمہ دار ویلے سرگرم ڈیوٹی فوجی جنہوں نے گزشتہ ہفتے صدر کے ساتھ سفر بھی کیا تھا، میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

چاڈ گِلمارٹن: وائٹ ہاؤس کے پریس آفس عملے کے رکن چاڈ گلمارٹن کا بھی گزشتہ ہفتے کے آخر میں کورونا وائرس کا مثبت نتیجہ آیا تھا۔

کیرولائن لیوٹ: ایک ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس کے کمیونکیشن کے مشیر کیرولائن لیوٹ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کیلیگ مک ایننی: وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری کی ڈپٹی کیلیگ مک ایننی نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ ان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے تاہم ان میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔

ہوپ ہکس: امریکی صدر کے قریبی مشیر ہوپ ہِکس، جو اکثر ان کے ساتھ ائیر فورس ون اور میرین ون صدارتی طیاروں میں سفر بھی کرتے تھے، میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

رونا مک ڈیینئل: ریپبلکن نیشنل کمیٹی کی چیئرمین رونا مک ڈینیئل، جن کا ٹرمپ کے ساتھ مستقل رابطہ رہتا ہے، نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ ان کا بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا مثبت نتیجہ آیا ہے اور وہ مشی گن میں اپنے گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: ٹرمپ کی صحت سے متعلق متضاد خبریں، اگلے 48 گھنٹے اہم قرار

سینیٹر رون جانسن: ہوم لینڈ سیکیورٹی اینڈ گورنمنٹ افیئرز کمیٹی کے سربراہ سینیٹر رون جانسن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سینیٹر تھام ٹلس: سینیٹر تھام ٹلس نے کورونا وائرس کا مثبت تجربہ کیا، سینیٹ کی جوڈیشل کمیٹی کے رکن تھام ٹلس کے ٹیسٹ کے نتائج اس وقت سامنے آئے جب انہوں نے 26 ستمبر کو اوول آفس کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

سینیٹر مائیک لی: جوڈیشل کمیٹی کے ایک اور سینیٹر مائیک لی نے بھی کہا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کا مثبت تجربہ کیا ہے، وہ 26 ستمبر کو اوول آفس کے اجلاس میں موجود تھے۔

بل اسٹیفین: ایک سینئر عہدیدار کے مطابق ٹرمپ کے انتخابی مہم کے منیجر بل اسٹیفین بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور وہ گھر سے کام کر رہے ہیں۔

کرس کرسٹی: نیو جرسی کے سابق گورنر کرس کرسٹی نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس متاثر ہونے کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر ہسپتال میں داخل ہورہے ہیں۔

کیلیان کونوے: ٹرمپ کے سابق مشیر نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، وہ بھی 26 ستمبر کے روز گارڈن کی تقریب میں شریک تھیں۔

نوٹری ڈیم کے صدر جان جانکنز: یونیورسٹی آف نوٹری ڈیم کے صدر جان جانکنز نے بھی وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے، واضح رہے کہ وہ بھی وائٹ ہاؤس کی تقریب میں شریک تھے۔

نکولس لونا: ذرائع کے مطابق ٹرمپ کے معاون نیکولس لونا جو ایک ’باڈی مین‘ ہیں اور دن رات صدر کے ہمراہ رہتے تھے، میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اسلام آباد کے میئر اختیارات واپس لیے جانے پر عہدے سے مستعفی

مسلم لیگ (ش) بن کر رہے گی اور میری دی گئی تاریخ پر بنے گی، شیخ رشید

گوگل کی متعدد ایپس کو اکٹھا کرنے کے عمل میں پیشرفت