عمرے کیلئے مسجد الحرام کے دروازے کھول دیے گئے
عازمین کا پہلا گروہ صبح 6 بجے مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کے لیے داخل ہوا۔
سعودی عرب میں کم و بیش 7 ماہ کے تعطل کے بعد مسجد الحرام کے دروازے عمرے کی ادائیگی کے لیے کھول دیے گئے اور عازمین کا پہلا گروہ صبح 6 بجے مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کے لیے داخل ہوا۔
سعودی عرب نے پہلے مرحلے میں مملکت میں مقیم 6 ہزار شہریوں اور تارکین وطن کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت دی ہے۔
ان 6 ہزار افراد کا انتظام کرنے کے لیے وزارت حج و عمرہ نے 5 مقامات مختص کیے ہیں جن میں الغزہ، الجید، الساشاہ شامل ہیں، ان مقامات پر عازمین اکٹھے ہوں گے اور مسجد الحرام میں جانے والی بسز میں ماہرین صحت سے ملیں گے۔
عازمین کے ہر گروہ کی موجودگی کے درمیان دن میں 10 مرتبہ مسجد کی صفائی کی جائے گی اور وہ مقامات جہاں عازمین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے ان کی مزید صفائی کی جائے گی۔