Live Covid 2019

ایران میں کورونا کے باعث اسکول، مساجد دوبارہ بند

ایران کے دارالحکومت تہران میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے...

ایران کے دارالحکومت تہران میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد اسکولوں، لائبریریز، مساجد اور عوامی مقامات کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق بندشوں کے احکامات جامعات، مدارس، میوزیم، تھیٹرز، جم، کیفے اور سیلون پر نافذ ہوں گے۔

کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ علی رضا زالی نے خبردار کیا کہ اگر تہران میں اسی طرح کورونا کا پھیلا جاری رہا توکیسز میں تین سے 5 گنا اضافہ ہوگا اور اموات میں بھی 3 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان سیما سادات لاری کا کہنا تھا کہ ایران میں کورونا سے مزید 179 افراد انتقال کرگئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہزار 746 ہوگئی ہے۔

ایران میں 3 ہزار 523 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار 119 تک پہنچ گئی ہے۔