لائف اسٹائل

’شاہ رخ خان کی وجہ سے مراکش کا ویزا نہیں دیا گیا‘

خاتون ویزا افسر نے کہا وہ مجھے شاہ رخ خان کی وجہ سے بالکل پسند نہیں کرتیں، اس لیے ویزا نہیں دیں گی، بولی وڈ ولن

بولی وڈ کے 'بیڈ بوائے' کہلائے جانے والے ولن 65 سالہ گلشن گروور نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ انہیں عرب ملک مراکش کا ویزا صرف اس لیے دینے سے انکار کیا گیا تھا، کیوں کہ انہوں نے کسی فلم میں شاہ رخ خان کی پٹائی کردی تھی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق گلشن گروور نے ڈانس ریئلٹی شو ڈانس انڈیا ڈانس میں مراکش کا ویزا نہ ملنے کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک دن کا ویزا دینے سے انکار کیا گیا تھا۔

ریئلٹی شو میں بات کرنے کی گلشن گروور کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں مذکورہ واقعے کو خوشی سے بیان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں گلشن گروور بتاتے ہیں کہ ایک بار جب وہ مراکش گئے تو انہوں نے ایک خوبصورت خاتون افسر کو کہا کہ وہ شام تک اپنے ملک واپس جائیں گے لیکن انہیں ایک دن کا ویزا چاہیے، تاکہ وہ مراکش کو دیکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ بھی سلمان خان کو نہیں بچا پائے

بولی وڈ ولن کے مطابق خاتون عہدیدار نے انہیں ویزا دینے سے صاف انکار کردیا جس پر انہوں نے خاتون سے انکار کا سبب پوچھا۔

گلشن گروور کا کہنا تھا کہ خاتون نے انہیں بتایا کہ کیوں کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی پٹائی کی تھی، اس لیے وہ انہیں ویزا نہیں دیں گی اور یہ کہ وہ انہیں بلکل بھی پسند نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا سلمان خان اور براڈ پٹ ایک ساتھ فلم کریں گے؟ گلشن گروور کا سوال

بولی وڈ بیڈ بوائے کے مطابق انہوں نے خاتون افسر کو یقین دلایا کہ شاہ رخ خان ان کے دوست اور بھائی ہیں اور وہ لڑائی فلم میں تھی، حقیقت میں وہ ایسا نہیں کرتے۔

گلشن گروور نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی جانب سے خاتون کو سمجھائے جانے کے بعد خاتون نے انہیں ویزا دیا یا نہیں، تاہم کہا کہ مراکش میں بولی وڈ خانز کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔

گلشن گروور کا کہنا تھا کہ مراکشی لڑکیاں بولی وڈ گانے، ڈانس اور شاہ رخ خان کو بہت پسند کرتی ہیں۔

گلشن گروور جس وقت مراکش کی بات کر رہے تھے اس وقت ریئلٹی شو میں مراکشی نژاد اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی بھی شو میں موجود تھیں اور انہوں نے بولی وڈ ولن کی اس بات کی تصدیق کی کہ مراکش میں بولی وڈ خانز کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔

نورا فتیحی نے ڈانسر کی نامناسب حرکت پر خاموشی توڑ دی

راولپنڈی میں 963 مقامات پر ڈینگی لاروا کا انکشاف

'میں عورت ہوں' جیسا نسوانی ترانہ گانے والی ہیلن ریڈی چل بسیں