ہتک عزت کا دعویٰ: میشا شفیع 28 ستمبر کو طلب
عدالت نے آئندہ سماعت میں اداکارہ صبا حمید اور دیگر کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
لاہور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نے گلوکار و اداکار اداکار علی ظفر کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس میں میشا شفیع کو 28 ستمبر کو طلب کرلیا۔
ایڈشنل سیشن جج محمد یاسر حیات نے کیس کی سماعت مقرر کرنے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
جاری کردہ حکم نامے کے مطابق عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر گواہوں کو جرح کے لیے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
اس کے ساتھ ہی عدالت نے آئندہ سماعت میں اداکارہ صبا حمید اور دیگر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
مزید پڑھیں: ہتک عزت کیس: میشا شفیع کا بیان ریکارڈ نہ کیا جا سکا
خیال رہے کہ جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرنے پر علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع خلاف دائر کردہ 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔