Live Covid 2019
اسلام آباد: نجی اسکول کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق
اسلام آباد نجی اسکول کے ایک ملازم میں کورونا وائرس کا مثبت تجربہ...
اسلام آباد نجی اسکول کے ایک ملازم میں کورونا وائرس کا مثبت تجربہ ہوا جس کے بعد اسلام آباد کے اسکولوں میں متاثرہ عملے کی تعداد 7 ہوگئی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کے ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ عملہ کو قرنطینہ کردیا گیا ہے اور اسکول کو سیل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد سیکٹر ایف 6 میں گرلز کالج کے عملے کے دو اراکین میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ جمعرات کے روز بھی ایک کالج کی طالبہ وائرس سے متاثرہ پائی گئی تھیں۔