Live Covid 2019
ایران میں کورونا وائرس سےہلاکتوں پر ریڈالرٹ جاری
ایران کی وزارت صحت کے سینیئرحکام نے ملک میں کورونا وائرس کے...
ایران کی وزارت صحت کے سینیئرحکام نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اورہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔
الجزیرہ کے مطابق ایرانی سرکاری ٹی وی نے کہا کہ حکام نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 144 افراد ہلاک ہوئے جبکہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار 49 ہے۔
ایران میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 198 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 952 ہوچکی ہے۔