پاکستان

کراچی کی کوئی بھی تاریخی عمارت کسی ادارے کو نہیں دی، افتخار شلوانی

ان عمارتوں کے ڈھانچے کو تبدیل کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی یہ کسی دوسرے ادارے کو دیا جاسکتا ہے، سٹی ایڈمنسٹریٹر

کراچی: سٹی ایڈمنسٹریٹر افتخار علی شلوانی نے کہا ہے کہ کراچی بلدیہ عظمیٰ (کے ایم سی) کی تاریخی عمارتیں کسی اور ادارے کو نہیں دی جائیں گی کیونکہ یہ شہریوں کے اثاثے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’ان عمارتوں کے ڈھانچے کو تبدیل کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی یہ کسی دوسرے ادارے کو دیا جاسکتا ہے‘۔

مزیدپڑھیں: ایڈمنسٹریٹر کراچی پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

افتخار علی شلوانی نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی عمارت کو دوسرے اداروں کے حوالے کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے تو اس پر غور کیا جائے گا جیسا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں منسوخ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی میونسپل انتظامیہ کا محکمہ قانون اس سلسلے میں اقدامات کر رہا ہے۔

افتخار علی شلوانی نے خالقدینہ ہال اور لائبریری کے دورے پر ان خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عظیم اقوام نے ہمیشہ اپنے تاریخی اثاثوں کا خیال رکھا اور اپنے اداروں کو محفوظ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لائبریری کو فرنیچر اور دیگر ضروریات فراہم کی جائیں تاکہ قارئین کی سہولت ہو۔

افتخار علی شلوانی نے خالقدینہ ہال اور لائبریری کی اسٹوڈنٹ ویلفیئر آرگنائزیشن سے بھی کہا کہ وہ لائبریری کو مکمل طور پر فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

سٹی ایڈمنسٹر نے ہال کے ترقیاتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں کو 6 ماہ کے اندر کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: ایڈمنسٹریٹر ہماری مرضی سے لگے گا، وزیراعلیٰ سندھ

انہوں نے ہال کے اندر درخت لگانے اور پارک کی تزئین و آرائش کے لیے ہدایات بھی دیں تاکہ لوگوں کو صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے۔

افتخار علی شلوانی نے 1951 میں قائم اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور ضرورت مند طلبہ کی مدد کرنے پر ادارے کی تعریف کی۔

انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو مہنگے فائیو اسٹار ہوٹلوں کی بجائے خالقدینہ ہال، مرکز اسلامی اور کے ایم سی کے دیگر اداروں میں کے ایم سی تقریبات منعقد کرنے کی ہدایت کی۔

جرمنی کے قونصل جنرل ہولگر زیگلر نے افتخار علی شلوانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: 'یہ تاثر غلط ہے کمیٹی سندھ بھر میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کرے گی'

ایڈمنسٹریٹر نے قونصل جنرل کی آمد پر ان کا استقبال کیا اور کے ایم سی کی عمارت کا دورہ کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

ہولگر زیگلر نے انہیں بطور سٹی ایڈمنسٹریٹر چارج لینے پر مبارکباد دی اور بتایا کہ جرمنی پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہا ہے۔

ہالی وڈ اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر کی وزیراعظم عمران خان کی تعریف

جامعہ کراچی نے احتجاج کے بعد امتحانات کے لیے ‘ہائبرڈ ماڈل’ منتخب کرلیا

50 پائلٹس، 5 عہدیداروں کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کا آغاز