Live Covid 2019
روس اور سعودی عرب کے درمیان ویکسین کی مشترکہ تیاری پر گفتگو
سعودی عرب کے شاہ سلمان اور روس کے صدر ویلادیمیرپیوٹن نے کورونا...
سعودی عرب کے شاہ سلمان اور روس کے صدر ویلادیمیرپیوٹن نے کورونا وائرس کے لیے روسی ویکسین میں شراکت داری پر گفتگو کی۔
روسی حکام کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اس حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
روس گزشتہ ماہ دنیا میں سب سے پہلے ویکسین تیار کرنے کا اعلان کرچکا ہے اور دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب سمیت 20 ممالک کی جانب سے آرڈرز دیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پیوٹن اور شاہ سلمان نے کورونا وبا کے منفی اثرات کو زائل کرنے سے متعلق گفتگو کی۔
کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو کا محور روس میں تیار ہونے والی ویکسین میں اشتراک قائم کرنا تھا۔