Live Covid 2019

صوبوں کومجموعی طور پر2811 آکسیجن بیڈز فراہم کیے گئے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے صوبوں...

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے صوبوں کو مجموعی طور پر 2 ہزار 811 آکسیجن بیڈز فراہم کردیے۔

اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت نے جون کے وسط میں فیصلہ کیا تھا کہ 2000 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی فیصلے کے تحت پنجاب میں 804، سندھ میں 537، خیبر پختونخواہ میں 400، بلوچستان میں 264، آزاد کشمیر میں 80، گلگت بلتستان میں 100 اور اسلام آباد میں 626 بیڈز کا اضافہ کیا گیا۔