لائف اسٹائل

موٹاپا برقرار رکھنے کیلئے معاوضہ لینے والی اداکارہ نے وزن کم کرلیا

آسٹریلوی نژاد ہولی وڈ اداکارہ و کامیڈین ریبل ولسن نے 5 آسان طریقوں پر عمل کرکے وزن میں کمی کی اور اپنے ہدف کی جانب گامزن ہیں۔

آسٹریلوی نژاد ہولی وڈ اداکارہ و کامیڈین ریبل ولسن نے صرف 5 آسان طریقوں پر عمل کرکے حیران کن طور پر 18 کلو سے زائد وزن کم کرلیا۔

خیال رہے کہ ریبل ولسن نے 2003 میں آسٹریلوی کامیڈین ڈرامے پزا سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد وہ کئی آسٹریلوی ڈراموں میں دکھائی دیں۔

ریبل ولسن اسی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہی امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور بعد میں وہ ہولی وڈ فلموں اور امریکی ڈراموں میں بھی دکھائی دیں۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ریبل ولسن نے صرف 8 ماہ میں تقریباً 3 اسٹون (40 پاؤنڈ یعنی 18 کلو) وزن کم کیا اور وہ سال کے آخر تک ساڑھے 11 اسٹون (161 پاؤنڈز یعنی 73 کلو) وزن کم کرنے کے ہدف کی جانب گامزن ہیں۔

رواں برس جنوری میں انہوں نے اپنے نئے لائف اسٹائل کا آغاز کرتے ہوئے وزن میں کمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ریبل ولسن نے انسٹاگرام کے مداحوں کو بتایا تھا کہ 'میرے لیے سال 2020 'صحت کا سال' کہلانے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے نئی چیزوں کا آغاز کیا اور سفر کے لیے نکلی، چینی اور جنک فوڈ سے پرہیز کرنے کی کوشش کررہی ہوں جو چھٹیوں کے بعد مشکل ہونے والا۔

ریبل ولسن نے ماضی میں کہا تھا کہ انہیں ایک مخصوص وزن برقرار رکھنے کے لیے ہولی وڈ فلم سازوں کی جانب سے پیسے دیے جاتے تھے لیکن انہوں نے دی مرر کو بتایا تھا کہ وہ اپنا کیرئیر تبدیل کرنے کے لیے اپنے جسم کو 'بدلنا' چاہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'واقعی لگتا ہے کہ مجھے جسمانی طور پر خود کو تبدیل کرنا ہوگا کیونکہ کسی وجہ سے لوگوں کے لیے مجھے سنجیدہ کرداروں کے لیے تصور کرنا مشکل ہے جبکہ ہم ایک بہت تصوراتی صنعت میں ہیں'۔

ریبل ولسن کا کہنا تھا کہ 'مجھے کامیڈی اب بھی پسند ہے لیکن اصل میں، میں نے ڈرامائی اداکارہ کے طور پر تربیت حاصل کی تھی جسے لوگ بھول گئے'۔

آسٹریلوی نژاد اداکارہ نے اپنے معمولات زندگی میں 5 تبدیلیاں لا کر وزن کم کیا۔

فائبر

ریبل نے اپنی خوراک میں تبدیلی لاتے ہوئے جنک فوڈ اور چینی کو چھوڑ کر صحت مند غذا اور پروٹین میں اضافہ کیا۔

تاہم انہوں نے کیلوریز کی گنتی کے بجائے فائبر پر توجہ مرکوز کی ہے۔

کچھ ماہرین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 35 گرام فائبر وزن میں کمی کے لیے اہم ہے۔

ورزش

انہوں نے ہفتے میں 6 مرتبہ پرسنل ٹرینر کے ساتھ ورک آؤٹ کا اور وہ وزن میں کمی کے لیے مختلف قسم کی ورزش کررہی ہیں۔

جم کے بجائے فٹنس کے لیے باہر جانا

لاک ڈاؤن کے باعث ریبل کا جم جانا ناممکن ہوگیا تھا تو انہوں نے کچھ آؤٹ ڈورز کو اپنا ذاتی فٹنس سینٹر بنالیا۔

پہاڑیوں پر جانے اور ساحل پر دوڑ کر انہوں نے وبا کو اپنی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا۔

یومیہ 10 ہزار قدم چلنا

اپنی فٹنس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے وہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنے کو یقینی بناتی ہیں۔

اپنی صحت کا خیال

پیپلز میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق ریبل ولسن نے میر میتھڈ ڈائٹ پلان پر عمل کیا جو وزن میں کمی کے بجائے نظام انہضام کی صحت پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

ان کی ڈائٹ میں کیفین اور چینی شامل نہیں، اسنیکس بند ہیں جبکہ گلوٹین اور ڈیری غذا محدود ہیں۔

بولی وڈ میں کوئی ’مافیا‘ نہیں، اقربا پروری پربحث ’بکواس‘ ہے، نصیر الدین شاہ

موٹاپا برقرار رکھنے کیلئے معاوضہ لینے والی اداکارہ نے وزن کم کرلیا

سنجے دت کا ابتدائی علاج بھارت میں شروع