Live Covid 2019
خیبر پختونخوا: محکمہ تعلیم نے اسکولوں کیلئے ایس اوپیز جاری کردیے
خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے لیے ایس اوپیز جاری...
خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے لیے ایس اوپیز جاری کردیے جس کے تحت صوبے بھر میں اسکولوں کے گیٹ پر بخار چیک کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 37.3 سنٹی گریڈ سے زیادہ ٹمپریچر والے طلبہ اور اساتذہ کو اسکول داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسکول میں سماجی فاصلے رکھا اور اسمبلی لگانے سے اجتناب کیا جائےگا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق کورونا کی علامات والے طلبہ یا اساتذہ کو 7دن چھٹی دی جائے گی اور اگر طلبہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو پوری کلاس کو 14 دن کے لیے چھٹی دی جائے گی۔