جاپان اور چین جیسے ممالک کے برعکس جہاں عرصے سے فیس ماسک کا استعمال عام ہوچکا ہے، پاکستان اور دیگر ممالک میں چہرے کو کپڑے سے ڈھانپنا نیا معمول بن رہا ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کیا جاسکے۔
منہ اور ناک کو ڈھانپنے کے حوالے سے اکثر افراد کو لگتا ہے کہ فیس ماسک سے جسم کو آکسیجن کی کمی یا منہ سے خارج سانس کو ہی دوبارہ اندر کھینچنے کا امکان ہوتا ہے۔