Live Covid 2019

گلگت بلتستان میں کیسز 2426، اموات 60 تک پہنچ گئیں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں گلگت بلتستان میں 24 مریضوں کی تشخیص ہوئی

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس 24 افراد کو متاثر اور 2 کی جان لے گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گلگت بلتستان میں 24 مریضوں کی تشخیص ہوئی اور اس طرح مجموعی کیسز 2 ہزار 426 تک پہنچ گئے۔

اس کے علاوہ 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے باعث کورونا سے اموات کی تعداد 60 ہوگئی۔