Live Covid 2019
حکومت پنجاب نے راولپنڈی کے 3 ہسپتالوں میں کووِڈ 19 وارڈ بند کردیے
حکومت پنجاب نے راولپنڈی شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج...
حکومت پنجاب نے راولپنڈی شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے مختص وارڈز بند کردیے جس کے بعد اب صرف راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی میں علاج کی سہولت میسر ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جن ہسپتالوں میں وارڈز بند کیے گئے ان میں بینظیر بھٹو ہسپتال، ہولی فیملی ہسپتال اور ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال شامل ہے۔
تینوں ہسپتالوں میں معمول کی سرگرمیاں بحال کردی گئیں اور مختلف شعبہ جات میں ہر قسم کے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔