پاکستان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر کل پاکستان پہنچیں گے، دفتر خارجہ

وولکن بوزکر 2 روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
|

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر 2 روزہ دورے پر کل (9 اگست) پاکستان پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ وولکن بوزکر کا دورہ پاکستان 27 جولائی کو طے تھا لیکن سفری مسائل کے باعث ان کا دورہ منسوخ ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں:اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کا دورہ پاکستان ملتوی

دفتر خارجہ کی جانب سے اعلامیے میں تصدیق کی گئی کہ یو این جی اے کے صدر کل پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت کی دعوت پر وولکن بوزکر 9 اور 10 اگست کے دورے پر پہنچیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وولکن بوزکر سے ملاقات میں اقوام متحدہ کے تین اہم ستون امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق سے متعلق امور پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔

صدر یو این جی اے اپنے دورے میں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وولکن بوزکر کا دورہِ پاکستان 'بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ اور بحالی میں اقوام متحدہ کی کوششوں میں پاکستان کی مضبوط اور قابل قدر شرکت کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ہے'۔

مزید پڑھیں: غلط پالیسیوں کے باعث بھارت کا چاہ بہار منصوبے سے انخلا ہوا، وزیر خارجہ

اس ضمن میں کہا گیا کہ پاکستان عالمی امن و سلامتی، معاشی اور معاشرتی ترقی، انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ، عالمی تنازعات کے پرامن تصفیے سے متعلق امور میں جنرل اسمبلی کے کردار کی حمایت کرتا رہے گا۔

دوسری جانب وولکن بوزکر بوزکیر نے کہا کہ بطور صدر منتخب ہونے کہ وہ معمول کے مطابق متعدد ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ 'طے شدہ دورہ منسوخ ہونے کے بعد اب کل اسلام آباد پہنچوں گا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے 75ویں اجلاس کے ایجنڈے کے امور اور ترجیحات پر پاکستانی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔

خیال رہے کہ ترک سفارتکار گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس میں صدر منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے پیر کو پاکستان پہنچنا تھا۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر مجھے 26 اور 27 جولائی کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا جو فلائٹس کے تکنیکی مسائل کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا

انہوں نے مستقبل میں دورہ پاکستان کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی نظریں پاکستانی حکام سے اقوام متحدہ کی 75ویں جنرل اسمبلی کے ایجنڈا کے مسائل اور ترجیحات کے حوالے سے مثبت گفتگو پر مرکوز ہیں۔

اس کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری نگاہیں ایک مثبت اور تعمیراتی دورے کے لیے آپ کو خوش آمدید کہنے پر مرکوز ہیں۔

نو منتخب صدر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر دورہ کرنا تھا اور شاہ محمود قریشی بھی جنرل اسمبلی صدر کے دورے کا اعلان کر چکے تھے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ نو منتخب صدر اب اقوام متحدہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پاکستان آئیں گے۔

مزیدپڑھیں: انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن کے والد سے ملاقات کی پیشکش کی ہے، دفتر خارجہ

وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ وہ وولکن بوزکیر کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کریں گے جہاں اس وقت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال سب سے زیادہ بد ترین ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے جاری ظلم و ستم سے بھی بوزکیر کو آگاہ کریں گے۔

ہواوے کو امریکی پابندیوں کے باعث نئی مشکلات کا سامنا

'اتنے سازگار حالات ہمیں ملتے تو ہم پاکستان کو جنوبی کوریا سے آگے لے جاتے'

کووڈ 19 کی وبا کب تک ختم ہوگی؟ بل گیٹس نے پیشگوئی کردی