Live Covid 2019
راولپنڈی میں کورونا کیسز میں معمولی سا اضافہ دیکھا گیا
راولپنڈی میں ایک ہفتے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں...
راولپنڈی میں ایک ہفتے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا اور گزشتہ روز 20 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 13 کو ہسپتالوں سے فارغ کردیا گیا۔
تاہم کمشنر محمد محمود نے ڈان کو بتایا کہ نئے مریضوں میں سے آٹھ کا تعلق ملحقہ اضلاع اور علاقوں سے ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کے چار اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بازاروں اور دیگر علاقوں میں معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کی جانچ جاری رکھیں۔