ایک اور کورونا ویکسین بندروں پر موثر ثابت
بندروں میں اس ویکسین کے موثر ہونے کے بعد اب اس کی آزمائش انسانوں پر شروع کی جارہی ہے۔
معروف کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تیاری کے مراحل سے گزرنے والی ویکسین بندروں میں موثر ثابت ہوئی ہے اور اب انسانوں پر اس کی آزمائش شروع ہوگی۔
طبی جریدے جرنل نیچر میں اس ویکسین کی بندروں پر ہونے والی تحقیق کے نتائج جاری کی گئے اور محققین نے دریافت کیا کہ اس کے استعمال سے بندروں کے گروپ کو نئے کورونا وائرس سے تحفظ ملا۔