جی ہاں واقعی بظاہر یہ عام سی گیند طویل سفر کے دوران زندگی آسان بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔
اگر آپ ٹرین یا بس میں سفر کررہے ہوں اور برتھ (اگر ٹرین کا سفر کررہے ہیں، بس میں تو یہ سہولت نہیں ہوتی) نہ ہو تو اندازہ لگاسکتے ہیں کہ طویل سفر کے دوران نشست پر بیٹھے رہنے سے گردن اور کمر اکڑ جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں دوران خون بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔
ویسے تو اکثر افراد کھڑے ہوکر چل پھر سکتے ہیں جس سے بھی دوران خون بہتر ہوتا ہے مگر کئی بار یہ آسان نہیں ہوتا اور یہاں ٹینس بال آپ کو مدد فراہم کرتی ہے۔
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر یہ عام سی گیند تکلیف دور کرنےک ے معاملے میں مہنگی ڈیوائسز کو شرمندہ کرسکتی ہے جبکہ دوران خون بہتر کے ساتھ اکڑن میں بھی کمی لاتی ہے۔
درحقیقت یہ گیند بلڈ کلاٹس یا خون کے گاڑھے ہوکر لوتھڑے بننے کا خطرہ بھی کم کرسکتی ہے۔
اس گیند کی مدد سے پٹھوں کی اکڑن کو کم جبکہ دوران خون کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ اس گیند کو رکھنے کے لیے زیادہ زحمت کی بھی ضرورت نہیں آسانی سے کسی بھی بیگ بلکہ جیب میں بھی آسکتی ہے۔
اس گیند سے بس جسم کے اہم اعضا جیسے ٹخنوں، کلائیوں، رانوں، ٹانگوں خصوصاً پڈنلیوں، کندھوں اور کمر کے اوپر حصے میں مساج کی ضرورت ہے۔
جہاں بھی اس گیند کو پھیرتے ہوئے مساج کریں تو ہلکا سا دباؤ ڈال کر اسے گھمائیں جبکہ جہاں اکڑن کا احساس ہو وہاں بہت احتیاط کے ساتھ گیند سے مساج کریں۔
یعنی بہت آسان سا کام ہے مگر یہ سفر کے عام مسئلے کو دور کرنے میں انتہائی مددگار ہے جبکہ صحت مند رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ا