کورونا کے سائے میں عیدالاضحیٰ کی خوشیاں
وبا سے بچاؤ کے پیش نظر پاکستان بھر میں احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر پاکستان بھر میں احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔
ملک بھر کے مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں تاہم عیدالفطر کی طرح عیدالاضحیٰ پر بھی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئے۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک کے ہر حصے میں شہری سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف دکھائی دیے۔