Live Covid 2019
چترال میں رینڈم ٹیسٹنگ میں کورونا وائرس کے 24 کیسز کی تصدیق
چترال میں رینڈم ٹیسٹنگ میں کورونا وائرس کے 24 کیسز کی تصدیق
چترال کے گاؤں مدک لشت کے 24 رہائشیوں میں رینڈم ٹیسٹنگ کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے 40 افراد کے نمونے لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔
آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کے ریجنل ہیڈ معراج الدین نے ضلع سوات کی سرحد کے قریب واقع گاؤں میں اس پپیشرفت کی تصدیق کی اور کہا کہ اکر کیسز رینڈم ٹیسٹنگ میں سامنے آئے اور انہوں نے ملک کے دیگر علاقوں کا سفر بھی کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 20 کیسز میں علامات ظاہر نہیں ہوئی اور وہ اپنے گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جبکہ دیگر کو اے کے یو ایچ ایس کورونا وائرس ایمرجنسی رسپونس سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔