Live Covid 2019
ملک بھر میں 500 سے زائد غیر قانونی مویشی منڈیاں بند کی گئی ہیں، اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چند دن پہلے چیف سیکرٹری صاحبان سے این سی او سی کے اجلاس میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں میں صوبوں اور اسلام آباد میں 500 سے زیادہ غیر قانونی منڈیاں بند کی گئی ہیں۔
انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہماری حفاظت کے لئے یہ کر رہے ہیں۔