کورونا وائرس کی وبا میں انسداد پولیو مہم
پولیو مہم کو 4 ماہ قبل کووڈ-19 کے کیسز کے باعث روک دیا گیا تھا جو ایک مرتبہ پھر شروع ہوگئی ہے۔
انسداد پولیو مہم کے ورکرز نے کووڈ-19 سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک اور گلوز پہن کر 5 روز میں 8 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا عزم لے کر مہم کو بحال کردیا۔
کورونا وائرس کے باعث پولیو مہم رواں برس مارچ میں روک دی گئی تھی اور چار ماہ تک معطل رہی اور خدشات پیدا ہوئے کہ پولیو کیسز میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
انتظامیہ کے مطابق مہم کے التوا کے سے خطرات پیدا ہوئے تھے کیونکہ پاکستان دنیا میں پولیو سے شکار ہونے والے افغانستان کے بعد دوسرا ملک ہے۔