Live Covid 2019
کویت کا فروانیہ میں لاک ڈاؤن ختم کرنے فیصلہ
کویت کی حکومت نے صوبہ فروانیہ میں عائد لاک ڈاؤن ختم کرنے کا ...
کویت کی حکومت نے صوبہ فروانیہ میں عائد لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اتوار سے اس پر عمل درآمد ہوگا۔
حکومت کے محکمہ اطلاعات نے ٹوئٹرپر بیان میں فروانیہ سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کیا۔
خیال رہے کہ فروانیہ کویت میں کورونا سے شدید متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک تھا اور لاک ڈاؤن کیا گیا تھا۔
کویت میں اب تک 63 ہزار 309 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 429 اموات ہوچکی ہیں۔