موٹاپے کے باعث کورونا وائرس سے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، ماہرین
کورونا سے متاثرہ شخص کا بی ایم آئی 30 سے 35 ہو تو موت کا خطرہ 40 فیصد، 40 سے زیادہ ہو تو خطرہ 90 فیصد ہوتا ہے، پی ایچ ای
طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جو موٹاپے اور زیادہ جسمانی وزن کے حامل افراد ہیں انہیں کووڈ 19 سے موت یا شدید بیماری کا خطرہ نسبتاً زیادہ ہوتا ہے۔
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پبلک ہیلتھ انگلینڈ (پی ایچ ای) کے مطابق برطانیہ میں تقریباً 63 فیصد بالغ افراد موٹے ہیں یعنی ان کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) 25 سے 29.9 (زیادہ وزن) یا 30 سے زیادہ (موٹاپا) ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس بات کرنے یا سانس سے بھی دیگر میں منتقل ہوسکتا ہے، تحقیق
پی ایچ ای کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ شخص کا بی ایم آئی 30 سے 35 ہے تو موت کا خطرہ 40 فیصد زیادہ ہے جبکہ وہ لوگ جن کا بی ایم آئی 40 سے زیادہ ہے ان میں وائرس سے موت کا خطرہ 90 فیصد ہے۔