Live Covid 2019
برازیل کے صدر کا کورونا ٹیسٹ دوسری مرتبہ مثبت آیا
برازیل کے صدر جیئربولسونارو کا کورونا وائرس ٹیسٹ دوسری مرتبہ...
برازیل کے صدر جیئربولسونارو کا کورونا وائرس ٹیسٹ دوسری مرتبہ مثبت آیا ہے جو 7 جولائی سے وائرس کا شکار ہیں۔
برازیل کی وزارت کمیونیکیشنز کے سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کا ٹیسٹ گزشتہ روز کیا گیا تھا اور اس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بولسونارو کی صحت بہتر ہے اور مطبی عملے ان کا خیال رکھ رہا ہے۔