دنیا

6 میٹر لمبے بالوں والی 83 سالہ خاتون

ویتنامی خاتون نے 64 برس سے بال نہیں کٹوائے اور اب یہ زلفیں ایک بڑے سانپ کی مانند پھیلی ہوئی ہیں۔

ویتنام میں ایک ایسی معمر خاتون بھی موجود ہیں جنہوں نے 64 برس سے بال نہیں کٹوائے اور اب یہ زلفیں ایک بڑے سانپ کی مانند 6 میٹر تک طویل ہوچکی ہیں۔

آڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق ویتنام کے صوبے بین ٹری سے تعلق رکھنے والی 83 سالہ نیگیو تھائی دین نے 19 برس کی عمر سے اپنے بال نہیں کٹوائے۔

مزید پڑھیں: ساڑھے 6 فٹ لمبے بالوں کی مالک خاتون

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ 64 برس کے دوران ایک مرتبہ بھی شیمپو استعمال نہیں کیا۔

اپنے حوالے سے ویتنامی خاتون نے بتایا کہ جب وہ 19 برس کی تھی تو ان کے والدین نے پہلی مرتبہ بال کٹوائے جس کے بعد ان کے سر میں شدید درد شروع ہوگیا۔

نیگیو تھائی نے بتایا کہ عالج معالجے کے بعد بھی علامات برقرار رہیں۔

ان کا کہنا تھا جب میرے بال بڑھنا شروع ہوئے تو درد میں بتدریج کمی آتی گئی اور اس کے بعد سے کبھی بال نہیں کٹوائے۔

انہوں نے شیمپو یا صابن سے اپنے بال نہ دھونے کی وجہ بتائی کہ جب بھی بال دھوئے تو سر دوبارہ درد کرنا شروع کردیتا تھا، اس کے بعد سے میں نے اپنے بالوں کو پانی نہیں لگایا۔

بعد ازاں ویتنامی خاتون نے 1990 میں بدھسٹ ٹیمپل میں مستقل رہائش کے لیے درخواست دی جسے منظور کرلیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ صرف سن میں ایک مرتبہ سبزیاں کھاتی ہیں۔

ان کے خیال میں اگر وہ 83 برس کی عمر میں ذہنی اور جسمانی اعتبار سے بالکل صحتیاب ہیں تو اس کی وجہ خوراک ہے۔

مزید پڑھیں: کمزور اور بھربھرے ناخنوں سے نجات کے لیے مددگار ٹوٹکے

ماہرین کے مطابق ان کے بال سالانہ 10 سینٹی میٹر کے حساب سے بڑھے لیکن وہ 6 اعشاریہ ایک میٹر طویل زلفوں کی بنیاد پر شاید کبھی بھی دنیا کی سب سے بڑی زلفیں رکھنے والے خاتون کا اعزاز حاصل نہ کرسکیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں یوکرائن کی ایک خاتون سامنے آئی تھیں جنہوں نے 28 سال سے بال نہیں کٹوائے تھے جس کے بعد ان کی زلفین ان کے قد سے بھی زیادہ طویل ہوچکی تھیں۔

یوکرائن سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ الینا کرواسینکو ایک کامیاب کاروباری خاتون اور 6 سالہ جڑواں بچوں کی ماں ہیں۔

الینا نے آخری بار اپنے بال 5 سال کی عمر میں کٹوائے تھے وہ بھی والدین نے زبردستی کی تھی، اس کے بعد سے وہ انہیں بڑھا رہی ہیں اور اب ان کی لمبائی 2 میٹر یا ساڑھے 6 فٹ ہوچکی ہے۔

وہ فخر سے کہتی ہیں 'دنیا میں قدرتی اور لمبی زلفوں کی مالک خواتین سے زیادہ خوبصورت کچھ نہیں'۔

فلک شبیر اور سارہ خان کے درمیان تعلقات کیسے استوار ہوئے؟

حریم شاہ بھی ٹک ٹاک پر پابندی کی حامی

رشتے کرانے والی بھارتی آنٹی کے'انڈین میچ میکنگ' میں چرچے