پاکستان

پاکستان میں کورونا کے 1136 نئے کیسز، صحتیاب افراد کی تعداد میں 2101 کا اضافہ

ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 927 ہوگئی، 5 ہزار 667 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 2 لاکھ 8 ہزار 30 صحتیاب ہوگئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری نظر آرہی ہے اور ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد میں ایک ٹھہراؤ سامنے آیا ہے۔

ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 927 ہوگئی ہے اور اس میں سے 5 ہزار 667 افراد لقمہ اجل بنے ہیں جبکہ 2 لاکھ 8 ہزار 30 افراد مکمل صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

جس کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں مجموعی کیسز میں سے تقریباً 78 فیصد لوگ شفایاب ہوچکے ہیں۔

آج (21 جولائی) کو ملک میں کورونا وائرس کے 1136 نئے کیسز اور 36 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ 2 ہزار 101 افراد صحتیاب ہوگئے۔

فروری سے ملک میں شروع ہونے والے اس وائرس کے پھیلاؤ میں اگرچہ اب کچھ حد تک کمی دیکھی گئی ہے اور یومیہ کیسز گزشتہ ریکارڈ کے مقابلے میں کم تعداد میں سامنے آرہے ہیں، جس کی ایک وجہ ٹیسٹ کی تعداد بھی کم ہونا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے اس تقریباً 5 ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ کیسز اور اموات کا مہینہ جون ثابت ہوا، جس میں وائرس اپنی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

رواں ماہ کی بات کریں تو اس میں بھی ابھی تک 50 ہزار سے زیادہ کیسز اور 1200 سے زیادہ اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

آج (21 جولائی) کو بھی ملک میں کیسز اور اموات کے بعد صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 551 کیسز اور 22 اموات کی تصدیق ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 ہزار 676 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 551 کے نتائج مثبت آئے، یوں مجموعی کیسز ایک لاکھ 14 ہزار 104 تک پہنچ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں مزید 22 اموات بھی ہوئیں اور اس طرح یہ تعداد 2 ہزار 41 تک پہنچ گئی۔

پنجاب

ملک کے سب سے بڑے آبادی والے صوبے پنجاب میں مزید 253 کیسز اور 7 اموات کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری سطح پر قائم پورٹل کے مطابق صوبے میں ان 253 نئے کیسز سے مجموعی تعداد 90 ہزار 444 تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ 7 افراد کے انتقال کرنے سے اموات کی یہ تعداد 2 ہزار 90 ہوگئی۔

اسلام آباد

ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہوئی ہے اور وہاں مزید 26 نئے کیسز اور ایک موت رپورٹ ہوئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان 26 نئے کیسز کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 14 ہزار 625 تک پہنچ گئی۔

مزید برآں ایک فرد کے انتقال کرجانے کے بعد اب تک اس وائرس سے موت کا شکار ہونے والے لوگوں کی تعداد 160 تک جاپہنچی۔

خیبر پختونخوا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 280 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 32 ہزار 523 ہوگئی۔

صوبے میں مزید 6 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 1153 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس نے مزید 7 افراد کو متاثر کیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق ان 7 نئے کیسز کے بعد آزاد کشمیر میں مجموعی کیسز ایک ہزار 922 ہوگئے۔

گلگت بلتستان

ملک میں اس وقت سب سے کم متاثرہ علاقے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان 19 افراد میں وائرس کی تشخیص سے مجموعی کیسز ایک ہزار 868 تک پہنچ گئے۔

صحتیاب افراد

ملک میں کیسز کی تعداد میں کمی کے ساتھ ہی صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جو اُمید کی ایک کرن ہے۔

ملک میں تقریباً 78 فیصد لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں اور فعال کیسز کی تعداد کافی حد تک کم ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 101 افراد شفایاب ہوئے، یوں اب تک اس وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار 30 تک پہنچ گئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 266927

اموات: 5667

صحتیاب: 208030

فعال کیسز: 53230

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں کیسز ایک لاکھ 14 ہزار 104 ہیں تو وہیں پنجاب میں یہ تعداد 90 ہزار 444 تک کیسز پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 32 ہزار 523 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 441 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 625، آزاد کشمیر میں 1922 اور گلگت بلتستان 1868 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:

پنجاب:2090

سندھ: 2041

خیبرپختونخوا: 1153

بلوچستان: 133

اسلام آباد: 160

آزاد کشمیر: 47

گلگت بلتستان: 43


پاکستان میں کورونا وائرس کیسز اور اموات

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ اموات ساڑھے 5 ہزار سے زائد ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک کیا صورتحال رہی اور کس روز کتنے کیسز اور اموات سامنے آئیں؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پاکستان میں لائیو اسٹریمنگ ایپ 'بیگو' پر پابندی، ٹک ٹاک کو آخری نوٹس

مشکوک لائسنس والے مزید 68 پائلٹس معطل

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عرفہ 30 جولائی کو ہوگا