Live Covid 2019
گلگت بلتستان کو جلد سیاحوں کیلئے کھولا جائے گا، نگراں وزیراعلیٰ
سیاحت، خطے کی ترقی کے لیے اہم شعبہ ہے لیکن یہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔
گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ میر افضل نے کہا کہ علاقے کو جلد سیاحت کے لیے کھولا جائے گا اور اس مقصد کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز(ایس او پیز) مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق میر افضل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت، خطے کی ترقی کے لیے اہم شعبہ ہے لیکن یہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ میر افضل نے کہا کہ سیاحوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی صورت میں گلگت بلتستان آنے کی اجازت دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کا محکمہ سیاحت داخلی مقامات اور ایئرپورٹس پر ایس او پیز پر عملدآرمدکا طریقہ کار مرتب کرے۔