کووڈ 19 کی تشخیص 20 منٹ میں کرنے والا بلڈ ٹیسٹ تیار
ماہرین کو توقع ہے کہ اس دریافت سے عالمی سطح مقامی طور پر کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں مدد مل سکے گی۔
آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ خون کے نمونوں سے صرف 20 منٹ میں کورونا وائرس کے مثبت ہونے کی تصدیق کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔
موناش یونیورسٹی کے ماہرین نے یہ بلڈ ٹیسٹ تیار کیا ہے اور انہیں توقع ہے کہ اس دریافت سے عالمی سطح مقامی طور پر کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں مدد مل سکے گی۔