Live Covid 2019

اسد عمر کا عباسی شہید ہسپتال کے لیے مزید معاونت فراہم کرنے کا وعدہ

اسد عمر کا عباسی شہید ہسپتال کے لیے مزید معاونت فراہم کرنے کا وعدہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی کے تیسرے بڑے سرکاری ہسپتال عباسی شہید کا دورہ کیا اور ہسپتال کی بہتری کے لیے وفاق کی جانب سے مزید معاونت فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

اس حوالے سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ عباسی شہید ہسپتال میں وفاقی حکومت نے 125 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میئر کراچی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس وبائی امراض کے سینٹر کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھی وفاق مدد فراہم کرے گا تاکہ کراچی کے عوام کو وبائی امراض کے لیے بہتر سہولیات میسر ہوں۔