Live Covid 2019

تمام صوبے مویشی منڈی میں ایس او پیز پر عملدآمد کو یقینی بنائیں، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے تمام صوبوں کو مویشی منڈی میں ایس او پیز پر...

وفاقی وزیر اسد عمر نے تمام صوبوں کو مویشی منڈی میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

اسد عمر نے کہا کہ تمام صوبے اس بات کو یقینی بنائیں کہ کورونا سے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد ہو۔

انہوں نے کہا کہ خاص طورپر مویشی منڈیوں کے انعقاد میں تمام حفاظتی اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔