Live Covid 2019

اسلام آباد میں کورونا وائرس نے مزید 87 افراد کو متاثر کردیا

اعداد و شمار کے مطابق ان 87 افراد کے متاثر ہونے سے اسلام آباد میں مجموعی کیسز کی تعداد 14 ہزار 402 تک پہنچ گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس نے مزید 87 افراد کو متاثر کیا جبکہ ایک فرد جان سے گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ان 87 افراد کے متاثر ہونے سے اسلام آباد میں مجموعی کیسز کی تعداد 14 ہزار 402 تک پہنچ گئی۔

مزید برآں ایک فرد کے انتقال کرنے سے وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے ہوئی اموات کی تعداد 156 ہوگئی۔