دنیا

بھارت میں سونے کے بعد ہیروں کے ماسک فروخت ہونے لگے

ہیروں سے بنے ماسک ڈیڑھ لاکھ روپے سے 4 لاکھ بھارتی روپے میں دستیاب ہیں، دکاندار

بھارت کی ریاست گجرات میں ایک سنار نے ہیروں سے بنے ماسک کی فروخت شروع کردی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق سنارنے ہیروں سے لدے ماسک کی قیمت ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے سے 45 لاکھ روپے قیمت رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے اور شہری مختلف رنگوں اور طرز کے ماسک پہن رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی تاجر نے کورونا سے بچنے کیلئے سونے کا ماسک پہن لیا

تاہم زیورات کی ایک دکان میں ہیروں سے بنے ماسک ڈیڑھ لاکھ روپے سے 4 لاکھ بھارتی روپے میں دستیاب ہیں۔

دکان کے مالک دیپک چوکسی نے بتایا کہ کپڑوں سے ماسک حکومت کی ہدایات کے مطابق بنائے جاتے ہیں، ماسک میں سونے کے ساتھ امریکی ہیرے استعمال کیے جارہے ہیں اور اس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا ماسک سفید سونا اور اصلی ہیروں سے بنایا جاتا ہے جس کی قیمت 4 لاکھ روپے ہے۔

دکاندار نے کہا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب ایک گاہک نے کہا کہ دلہن اور دولھے کے لیے منفرد ماسک بنائیں، جن کی شادی گھرکے اندر ہورہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہم نے اپنے ڈیزائنرز سے ماسک تخلیق کرنے کو کہا اور گاہک نے اس کو خریدا، جس کے بعد ہم نے وسیع پیمانے پر ماسک بنائے کیونکہ لوگوں کو آنے والے دنوں میں ضرورت ہوگی'۔

دیپک چوکسی کا کہنا تھا کہ 'اصلی اور امریکی ہیروں کو سونے کے ساتھ ان ماسکس کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے'۔انہوں نے مزید کہا کہ ماسک میں استعمال ہونے والا ہیرا اتار کر دوسرے زیورات میں استعمال ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں بھارت کے تاجر نے کورونا سے بچنے کے لیے سونے کے ماسک تیار کروائے تھے۔

مغربی شہر پونے سے تعلق رکھنے والے تاجر شنکر کُرہادے کا کہنا تھا کہ اس ماسک کی تیاری میں 60 گرام (2 اونس) سونا استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کی تیاری میں 8 دن لگے۔

ان کا کہنا تھا کہ سونے کے ماسک کے لیے انہوں نے 4 ہزار ڈالرخرچ کیے ہیں۔

بھارتی تاجر کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ یہ ماسک انہیں وائرس سے محفوظ رکھ پائے گا یا نہیں تاہم وہ دیگر احتیاط بھی کر رہے ہیں۔

امریکا کی چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مخصوص ملازمین پر ویزا پابندیاں

مرکزی اعصابی نظام بھی کورونا وائرس کا ہدف قرار

محافظ کا کورونا مثبت آنے کے باوجود ریکھا کا ٹیسٹ کرانے سے انکار