Live Covid 2019

مویشی منڈیوں کے حوالے سے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو رہا، اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے صوبائی حکومتوں...

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اور معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ فورم کے مشاہدے میں آیا ہے کہ مویشی منڈیوں کے حوالے سے وزارت صحت کی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو رہا، اگر حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کیا گیا تو مستقبل میں یہ کورونا وائرس کے سنگین پھیلاﺅ کا سبب بن سکتا ہے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔