Live Covid 2019

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز 14 ہزار سے زائد

5 افراد کے انتقال سے دارالحکومت میں اب تک کی اموات کی تعداد 152 تک جاپہنچی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 96 مریض اور 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی تعداد میں 96 کے اضافے سے مجموعی کیسز 14 ہزار 23 ہوگئی۔

مزید برآں 5 افراد کے انتقال سے دارالحکومت میں اب تک کی اموات کی تعداد 152 تک جاپہنچی۔