Live Covid 2019

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں 81 کا اضافہ

24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے 81 نئے کیسز کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 13 ہزار 731 تک پہنچ گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں 81 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 2 افراد انتقال کرگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے 81 نئے کیسز کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 13 ہزار 731 تک پہنچ گئی۔

مزید یہ کہ کورونا وائرس سے 2 افراد دم توڑ گئے اور اس طرح مجموعی اموات 142 تک پہنچ گئی۔