کورونا وائرس کے خلاف اجتماعی مدافعت کا حصول ناممکن قرار
اجتماعی مدافعت کا مطلب یہ ہے کہ ملک کی آبادی کے بڑے حصے میں وائرس کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے کے لیے انہیں اس سے متاثر ہونا دیا جائے۔
کسی آبادی کے بڑے حصے میں نوول کورونا وائرکس کے خلاف اجتماعی مدافعت یا ہرڈ امیونٹی کا حصول لگ بھگ ناممکن ہے کیونکہ اکثر مریضوں میں اس بیماری کے خلاف مزاحمت کرنے والی اینٹی باڈیز چند ہفتوں میں غائب ہوجاتی ہیں۔
یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔